ایم پی اے جام اویس ساتھیوں سمیت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقتول کے اہل خانہ نے ملیر کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔
گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتول کے گھر کا دورہ کیا تھا اور جائےوقوعہ کے قریبی رہائشی افراد کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔تفتیشی حکام کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور چند رشتے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے، شبہ ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے وقت 5 سے زائد ملزمان موجود تھے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے گارڈز نے ناظم جوکھیو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔گارڈز کے اعترافِ جرم کے بعد ایم پی اے جام اویس کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔ قتل کا اعتراف کرنے والے دونوں گارڈز میں میر علی اور حیدر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی طبیعت کے حوالے سے تشویشناک خبر۔۔ شاہ رخ کی پریشانی میں اضافہ