سانوں معاف کردیو، بھارتی فوجیوں کی کان پکڑتے،معافیاں مانگتے تصاویر جاری

Nov 08, 2021 | 12:45:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)چین نے سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی نئی تصاویر جاری کرکے بھارتیوں کے زخموں پر پھر نمک چھڑکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان تصاویر میں پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو گرفتار کر رکھا ہےاور ان کے کان بھی پکڑوائے جس کے باعث انڈین فوج اور حکومت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یا د رہے کہ  گزشتہ دنوں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر چین نے وادی گلوان کی جھڑپ کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا

مزیدخبریں