میٹرک کی طالبہ کا اپنے ہی گھر میں ڈاکہ۔۔

Nov 08, 2021 | 15:09:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پہاڑی پورہ کے علاقے سے میٹرک کی طالبہ گھر سے 24 لاکھ روپے کی نقدی لیکر وہاڑی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پہاڑی پورہ کی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اسلام آباد گئی تھی جب وہ واپس آئی تو اس کی بیٹی (ع) جو میٹرک کی طالبہ ہے گھر میں موجودنہیں تھی۔
والدہ نے بتایا کہ بیٹی کو ہر جگہ تلاش کیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔تلاش کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو وہاڑی چک نمبر 505 کے رہائشی عثمان علی نے بہلا پھسلا کر اغواکیا ہے۔
 پولیس نے ملزم کے خلاف اغواکا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،بتایا جارہاہے کہ طالبہ کی ملزم عثمان کیساتھ موبائل فون پر دوستی قائم ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:باپ سے لاتعلقی کا اظہار۔۔ گلوکار عدنان سمیع کو بھی پدما شری ایوارڈ مل گیا

مزیدخبریں