نذیر چوہان نے استعفا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان الکریم سٹی سے بطور سی ای او اور ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر کمپنیوں سے استعفا دے دیا ہے۔ نذیر چوہان نے الکریم سٹی سمیت پانچ کمپنیوں سے استعفی دیا۔
نذیر چوہان نے الکریم سٹی سابقہ اشرفی ٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی استعفا دے دیا ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں انتخابی مہم کے دوران مصروفیات کی بنا پر استعفی دیا۔
یہ بھی پڑھیں:خودکشی کی کوشش کی تو شاہ رخ خان نے ۔۔۔کپل شرما کا اہم انکشاف