تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک لبیک نے 50 فیصد معاہدہ پورا ہونے پر وزیر آباد دھرنا واپس مسجد رحمتہ اللعالمین منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر آباد میں ٹی ایل پی کا دھرنا 12 روز جاری رہا ۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے عین مطابق ہم اب مسجد رحمتہ اللعالمین جائیں گے۔
تحریک لبیک اپنے معاہدے پر قائم ہے اب عرس علامہ خادم رضوی کی تیاری کی جائے گی۔عرس علامہ خادم حسین رضوی19 تا 21 نومبر مرکز مسجد رحمتہ اللعالمین پر ہو گا۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ عرس علامہ حافظ خادم حسین رضوی پر علامہ سعد حسین رضوی ہمارے ساتھ ہونگے۔ تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ اب حکومت کو چاہیے کے مقررہ مدت میں تحریک لبیک سے معاہدہ مکمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:نذیر چوہان نے استعفا دیدیا