وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنیوالے افراد کےخلاف کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو چینی کے ذخیرے اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ میں شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لئے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔ کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، چونکہ پاکستان درآمدی اشیا پر انحصار کرتا ہے اس لئے مقامی مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
۔انہوں نے چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاو¿نز ایکٹ 2014 پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔عمران خان نے قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں، احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جاری کی گئی ہیں، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے جائیں اور مو¿ثر آگاہی مہم چلائی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس وقت موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لئے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے، کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔وفاقی وزرا حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیا، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ آجانچ لے،نچ لے۔۔فاران طاہر کی زارا ترین سے شادی۔۔زبردست رقص کی ویڈیو وائرل