چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم بیان، تعریفوں کے پل باندھ دیئے 

Nov 08, 2021 | 19:03:PM

(24 نیوز)آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہولے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ مداحوں کو مزید پرجوش کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس سیریزکیلئے لاجسٹک، سیکیورٹی اور کووڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں لگاتار کامیابیوں کے بعد بڑی خوشخبری
نک ہولے نے کہا کہ ان کیلئے ان کے کھلاڑیوں کو سپورٹ سٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی اور متعلقہ ایجنسیوں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔اس تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران وہ پی سی بی عہدیداران، صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی کی کوشش کی تو شاہ رخ خان نے ۔۔۔کپل شرما کا اہم انکشاف

مزیدخبریں