کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری: آسٹریلیا کے بعد ایک اور غیرملکی ٹیم پاکستان آنے کیلئے بے چین 

Nov 08, 2021 | 19:29:PM
غیر ملکی ٹیمیں، پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ
کیپشن: کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کامیابیوں کے بعد غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پرتولنے لگیں ، آسٹریلوی ٹیم کرکٹ کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد انگلینڈکرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے کیلئے بے چین ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن پاکستان کا دورہ کریں گے،دورے کا مقصد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق کشیدگی کو کم کرنا ہے،ٹام ہیرسن چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بھی ملاقات کریں گے ،ملاقات میں انگلش ٹیم کے 2022میں دورہ سے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بھی دورہ پاکستان کا اعلان۔شیڈول جاری
واضح رہے کہ آج آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔
مہمان ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے چاروں ایک روزہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کے دورے کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم بیان، تعریفوں کے پل باندھ دیئے