(ویب ڈیسک)بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، اور اب اپنے آخری شیڈول میچ کے بعد وطن روانہ ہوجائے گی۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ بھارت نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے منگنی کرلی؟؟؟
بھارتی بولرز نے ایک اور کمزور حریف کو دبوچ لیا، جہاں نمیبیا سے صرف پی ایس ایل میں اپنی کمال دکھانے والے ڈیوڈ ویسا ہی 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں سٹیفن بارڈ 21 رنز بنا سکے اس کے بعد بہترین رنز بھارت کی جانب سے دیئے گئے 17 فاضل رنز تھے۔بھارتی بولرز میں سے ایشون اور جاڈیجا نے 3، 3 جبکہ بومرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں دونوں بھارتی اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں، جس میں سے کے ایل راہول 54 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہیت شرما 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین سوریا کمار یادیو تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔نمیبیا کے جین فرینکلن ایک وکٹ لے سکے جبکہ بھارت کے رویندرا جاڈیجا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا لڈو کھانے پر دلہا کا خوشی میں ڈانس ، دلہن کیا کرتی رہی؟؟؟ویڈیو وائرل