کالعدم ٹی ٹی پی جنگ بندی پر آمادہ۔ فواد چودھری کی مذاکرات کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مکمل جنگ بندی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے ٹیوٹ کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہورہے ہیں، معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی پر آمادگی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہایہ بھی بہت خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔،انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت، ملکی سلامتی، متعلقہ علاقوں کا امن، معاشرتی اوراقتصادی استحکام کو ملحوظ خاطررکھاجائےگا۔
کالعدم تحریک طالبان سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہورہے ہیں۔ معاہدے کے تحت مکمل سیز فائر پر آمادگی ہوچکی ہے۔پیشرفت کو سامنے رکھتے ہوئے سیز فائر میں توسیع ہوگی۔
1/2<aمذاکرات میں ریاست کی حاکمیت،ملکی سلامتی، متعلقہ علاقوں کےامن، معاشرتی اوراقتصادی استحکام کو ملحوظ خاطررکھاجائےگا۔افغان عبوری حکومت نےمذاکرات میں کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نےتحریک طالبان سےمذاکرات کا تذکرہ کیا تھا۔وزیراطلاعات ونشریات @fawadchaudhry کی میڈیا سےگفتگو
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 8, 2021
2/2 pic.twitter.com/FG8QFtBj7o
انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات میں متاثرہ خاندانوں کو قطعی طور پر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا ان مذاکرات میں جو ان علاقوں کے افراد ہیں ان کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شامل کچھ گروپوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ اگر وہ ہتھیارڈال دیں تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ میٹرک پاس طلبا کیلئے خوشخبری ۔حکومت کا اہم اعلان