شادی سے متعلق سوالات سے تنگ شرتی ہاسن نے بڑی بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شرتی ہاسن شادی سے متعلق بار بار پوچھے گئے سوال سے تنگ آگئیں اور اس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے 2021 میں اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ میں شادی کیوں نہیں کر رہی۔
ایک انٹرویو کے دوران شرتی ہاسن نے موجودہ دور میں خواتین کی شادی سے متعلق لوگوں کی جانب سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات پر اپنی رائے پیش کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے 2021 میں اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ میں شادی کیوں نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا لڈو کھانے پر دلہا کا خوشی میں ڈانس ، دلہن کیا کرتی رہی؟؟؟ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ڈیٹنگ کرنے والا ہی اس بات کو جاننے کا حق دار ہے کہ میں کیوں شادی نہیں کرنا چاہتی۔شرتی کا کہنا تھا کہ آخر مجھے کیوں اس بارے میں آپ کو یہ سب بتانے کی ضرورت ہے، میرا خیال ہے کہ دنیا ایسی ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک پاس طلبا کیلئے خوشخبری ۔حکومت کا اہم اعلان
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لوگوں کی امیدوں کے مطابق زندگی نہیں گزاری، مجھے اس پر فخر ہے کہ میں وہ عورت ہوں جو میں چاہتی ہوں۔ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں شاید آپ کی پرفیکٹ خاتون کی تعریف میں پوری نہ اتروں لیکن میں اپنے لیے ایک پرفیکٹ خاتون ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی اپنی ساس کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل