(24نیوز)وفاقی پولیس نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو جانے والے لاہور پشاور موٹروے کو کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے لاہور پشاور موٹروے کو کلئیر کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے۔ائیرپورٹ جانے اور آنے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اور اس کے راستوں کی حفاظت دیتا ہے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں۔وفاقی دارلحکومت تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ٹھلیاں اور پشاور موٹروے رکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکار ہو سکتی ہیں۔
وفاقی پولیس نے کہاہے کہ آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہئے۔اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے۔اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چائیے کہ تین ٹول پالازوں تک رسائی دی جائے۔