متنازع ایمپائر ماریس ایرسمس پاکستان کے سیمی فائنل کو سپروائز کریں گے

Nov 08, 2022 | 11:04:AM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کیلئے ایمپائرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں ماریس ایرسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے، ایرسمس کے ورلڈکپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔

   جمعرات کے روز بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کو سپروائز کرنے کیلیے کمار دھرماسینا اور پال رائفل کا تقرر ہواہے، کرس گیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے، 13 نومبر کو میلبرن میں شیڈول فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ندا ڈار اکتوبر کے لیے آئی سی سی کی بہترین ویمن کرکٹر قرار

قبل ازیں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں آئے تھے۔

اسی طرح پاکستان اور پاکستان کیخلاف میچ میں بھی محمد نواز کی گیندوں کو ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال قرار دینے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں