لیجنڈ باؤلر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

Nov 08, 2022 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر اسپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔

عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سابق شیونارائن چندرپال اور انگلینڈ کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ بھی ہال آف فیم میں شامل کی گئی ہیں۔

سابق جادوگر اسپنر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم ، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ندا ڈار اکتوبر کے لیے آئی سی سی کی بہترین ویمن کرکٹر قرار

اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے دوران عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 جب کہ 104 ایک روزہ میچز میں 132 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عبدالقادر 6 ستمبر 2019ء کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے، ان کے بیٹے عثمان قادر بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں