’چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے مضر‘

Nov 08, 2022 | 11:30:AM

(ویب ڈیسک ) زیادہ چکنائی کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مضر ہے لیکن چربی کتنی نقصان دہ ہو سکتی ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ مرد ہیں یا خاتون۔ بہت زیادہ چکنائی کھانے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ مضرِ صحت چربی کھاتے ہیں۔اس کی ایک مثال اومیگا-6 قسم کی چکنائی ہے جو کھانے کی اشیا کو زیادہ عرصہ قابل استعمال بنانے کے لیے ان میں ڈالی جاتی ہے لیکن تازہ ترین تحقیق سے لگتا ہے کہ ساسیج، پیسٹریاں اور کیک خواتین کی نسبت مردوں کے لیے زیادہ خرابی کا باعث بنتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ جب مرد اور خواتین ایک ہفتے تک ساسیج، پیسٹری اور کیک جیسے کھانے بڑی مقدار میں کھاتے رہیں تو ان کا جسم خون میں شوگر کی مقدار کو کیسے کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ایک انٹرنیشنل ڈاکٹر نزوئی ولیمز ے اس تجربے کے لیے خود اپنا انتخاب کیا جبکہ مردوں پر اِس قسم کی خوراک کے اثرات دیکھنے کیے ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر نے اپنی خدمات پیش کیں۔ان کے مطابق اس تجربے سے ماضی کی اس تحقیق کے نتائج کو تقویت ملی جس میں دیکھا گیا تھا کہ خواتین پر چکنائی کے مضر اثرات مردوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر زوئی ولیمز کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ میٹ اور میں نے ایک ہفتے تک جو کھانے کھائے ان میں چکنائی کی مقدار انتہائی زیادہ تھی، لیکن حقیقت میں یہ عمل تمام لوگوں میں ہوتا ہے، اگرچہ اس میں زیادہ عرصہ لگتا ہے۔چکنائی کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟اس کے لیے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ متوازن خوراک کھائیں اور ورزش بھی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں