ملائکہ اڑورا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟

Nov 08, 2022 | 11:52:AM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت، کیریئر اور رشتوں کو لے کر تناؤ کا شکار رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی ’تناؤ‘ کے نام سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جو سنسنی خیز اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک ہے۔ارباز خان نے فلم دبنگ کے ذریعے 2010ء میں بطور پروڈیوسر کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم پٹنہ شکلا کا اعلان کیا ہے۔ارباز خان آج کل اسی نوعیت دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کے تناؤ سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کیا۔اداکار نے تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا وہ پیسے، کیریئر، رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تناؤ سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں، کسی کی بھی زندگی میں ایسا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہو۔ارباز خان نے مزید کہا کہ تناؤ کام کا ہوتا ہے، پیسے کا، رشتوں کا اور صحت سے متعلق ہوتا ہے، یہ پوری زندگی ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ ہم اس سب کو توازن میں لے آتے ہیں، یہی عمل تناؤ کو کنٹرول کےلیے کار آمد ہے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نے اوائل عمری میں ہی زندگی کو توازن میں رکھنا سیکھ لیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میں بہت سی چیزوں کے باعث تناؤ میں مبتلا ہوا تھا۔

ارباز خان کا کہنا تھا کہ نوجوانی کے سالوں میں آپ کیریئر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تناؤ آتا ہے لیکن پھر آپ چیزوں کو بہترین انداز میں دیکھتے ہیں، پھر زندگی میں ایک مرحلے پر انہیں قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار نے 1998 میں ملائیکا اروڑا سے شادی کی، 18 سال کے خوشگوار تعلق کے بعد ان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ ابھی بھی دونوں سے ایک ساتھ ملتا ہے اور ان دنوں وہ پڑھائی مکمل کرنے کے لیے باہر کے ملک گیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں