سیاست کریں، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت پہ رہ کر صحافیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور اب صحافیوں پر مقدمے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت پر سنگین الزامات،ثبوت مانگنے پر ہوا میں تیر چلاتے رہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی، سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں۔
مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ جو آپ کے خلاف بات کرے وہ آپ کا دشمن ہے؟ عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔