جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

Nov 08, 2022 | 12:38:PM
جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وانا میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا جس میں مظاہرین نے حکومت سے وانا میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ جیسے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

مظاہرے میں شریک افراد کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے اگر امن وامان قائم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے تو دھرنا بھی دیا جائے گا۔