معاشی بحران :میٹاملازمین کےلیےبُری خبر

Nov 08, 2022 | 12:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سوشل میڈیا کمپنی پہلے ہی ملازمین کی بھرتی کے منصوبوں میں 30 فیصد کمی کرچکی ہے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹوئٹر کے بعد اب میٹا نے بھی معاشی بحران کو جواز بناکر ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔میٹا بھی اس وقت عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی، ٹِک ٹاک سے مقابلے، اخراجات میں اضافے اور مختلف ممالک میں سخت ہوتے قواعد و ضوابط سے مقابلہ کر رہا ہے۔

بین القوامی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹوئٹر کے بعد اب فیس بُک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام جیسی ایپس کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارم انکارپوریشن (Meta Platforms Inc) رواں ہفتے اپنے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔میٹا نے بھی گزشتہ ماہ اپنی کارکردگی رپورٹ میں اخراجات میں اضافے کی وجہ سے 2024 میں میٹا کے شیئرز کی قیمت میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg) نے کہا تھا کہ میٹاورس کی سرمایہ کاری بارآور ہونے میں 10 برس لگ سکتے ہیں۔ اس دوران کمپنی کو اپنے اخراجات میں کمی کے لیے ملازمتوں میں کمی، شٹر پروجیکٹس اور ٹیموں کو دوبارہ منظم کرنا پڑا ہے۔

مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg) نے کہا کہ 2023 میں ہماری کچھ ٹیمیں بامعنی ترقی کریں گی لیکن زیادہ تر دیگر ٹیمیں اگلے سال یا تو اپنی جگہ پر مستحکم رہیں گی یا پھر انہیں کم کردیا جائے گا۔

سوشل میڈیا کمپنی رواں برس سافٹ ویئر انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کے منصوبوں میں کم از کم 30 فیصد کمی کرچکی ہے۔