عہدہ چھوڑنے کا معاملہ، فیصل شاہکار تاحال دفتر نہ پہنچے

Nov 08, 2022 | 13:06:PM

(24 نیوز) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو اتوار کے روز بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں خط لکھا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہ کار نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ بعض ذاتی وجوہ کی بنا پر بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب تاحال دفتر نہیں پہنچے اور نہ ہی کوئی میٹنگز کا شیڈول رکھا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا فیصل شاہکار کا متعلقہ سٹاف بھی دفتر میں موجود نہیں جس وجہ سے دفتری امور بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں