پولیس راستوں کو کھلوائے،صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں :رانا ثنا اللہ

Nov 08, 2022 | 15:31:PM

Read more!

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں،راستے کھلوانے کی ذمہ داری پولیس کی آئینی و قانونی فرض ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب دونوں صوبوں میں پولیس اور انتظامیہ کی حفاظت میں احتجاج ہورہا ہے ،کسی جگہ بھی پندرہ،  بیس سے زیادہ لوگ نہیں ہیں ،ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کرکے بڑا احتجاج دکھاتے ہیں،عوام جب ان کے گلے پڑتی ہے تو پولیس ان کو بچاتی ہے ،پولیس نے بیریئر لگایا ہوا ہے کہ کوئی ان کو پھینٹا نہ لگائے،صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو اس کے آئینی و قانونی نتائج ہوں گے ۔

دونوں صوبوں کی عدالتوں کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں،ہم کہتے تھے عمران فتنہ آج سب کو معلوم ہورہا ہے ،وفاق سے دور بیٹھ کر اپنے ہی صوبے کی عوام کو پریشان کررہے ہیں ،پورے میں صرف چند ہزار لوگ اس احتجاج پر باہر نکلیں ہیں،عوام نے ان کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے،صوبائی حکومتوں کو لکھ رہے ہیں وہ اپنی حدود میں ہائی ویز اور شاہراہیں کھلوائیں ،جن لوگوں کو احتجاج کی وجہ سے تکلیف ہورہی ہے ان سے معذرت خواہ ہوں۔

صوبائی حکومتوں سے ان کی آئینی ذمہ داری پوری کروائیں گے ،اگر انہوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو  عوام اور ان کے درمیان فساد کا خدشہ ہے ،آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کریں،عمران خان کی جانب سے سینیئر صحافیوں کے ساتھ رویہ کی مذمت کرتا ہوں،وزیر آباد کے واقع میں ملوث ملزم نوید ہی ہے،اس واقع کا دوسرا کوئی ملزم نہیں تھا،جس طرح احسن اقبال اور خواجہ آصف پر حملہ ہوا اس طرح عمران خان پر بھی ہوا ہے ،یہ شخص فروری میں سعودی عرب سے واپس آیا۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کا احتجاج قوم کیلئے بوجھ بن گیا
 کسی کا بھی نام لے کر ایس ایچ او ایف آئی اے آر کروا دے گا،دو تین دن عوام کو ملنے والی تکلیف پر معذرت کرتا ہوں،فائل کو مکمل کرکے موٹروے کو کلئیر کریں گے،امیر مقام کیبنٹ کے معزز ممبر ہے،ہر کسی کا اپنا رائے ہے،عمران خان کو اپنی اوقات یاد دلا دی ہے،کسی اور سنانے میں ان میں ہمت نہیں ہے،کینیا سے ٹیم واپس آئی ہے،میں نے ٹیم سے بریفنگ لی ہے،ابھی ارشد شریف کیس میں کچھ چیزیں رہتی ہے،ٹیم کو دوبئی جانے کا بھی بولا ہے،ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے،کینیا پولیس کا موقف غلط ہے، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،بہت ساری چیزیں حاصل کرنا اور اس پر تحقیقات کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں