وزیراعظم شہباز شریف کا ’کوپ-24 سمٹ‘ سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کاپ 27 کے ہائی لیول سیگمنٹ سعودی گرین انیشی ایٹو سے خطاب کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک جرمنی تعلقات کے نئے دور کا آغاز
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں گرین پاکستان پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جو گرین فیوچر کی جانب سفر کا آغاز ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے "کوپ -27 سمٹ" کے موقع پر ملاقات بھی کی اور دو طرفہ امور اور خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے اثرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔