(ویب ڈیسک )نئے آنے والے ڈرامے اہرام جنون میں نیلم منیر اورعمران ایک ساتھ دیکھائی دیں گے ۔ ڈرامے کے حوالے سے عمران عباس نےسوشل میڈیا پر اپنے فینز کو آگاہ کیا۔عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ اورنیلم منیر دیکھائی دیں گے جلد ایک ساتھ ایک نئے ڈرامے احرام جنون میں ۔ اس ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی نیلم اور عمران کی تصاویر کو عمران عباس نے شیئر کیا ۔ سید رامیش رضوی اہرام جنون کی ہدایات دے رہے ہیں ۔
عمران عباس کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی عمران اور نیلم منیر کے فینز نے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ دونوں کے آن اسکرین کپل کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پرخاصا تبصرہ کیا جارہا ہے ۔
نیلم منیر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ڈرامے کے سیٹ سے عمران عباس کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا پہلی مرتبہ عمران عباس کے ساتھ سیریل کر رہی ہوں اور عمران کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے ۔