عمران خان کا دھرنا پاکستان کے خلاف گریٹر پلان
عمران خان توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کو چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں : وزیر قانون ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ ،وفاقی وزیر قانون ایاز صادق سپریم کورٹ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ ،وفاقی وزیر قانون ایاز صادق سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا ،اجلاس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق،جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کی مستقلی پر غور ہوگا،وزیر قانون ایاز صادق کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں جب چین کے صدر پاکستان آرہے تھے تب بھی عمران خان نے دھرنا دیا، سعودی فرمانروا پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں تو عمران خان پھر دھرنا دے رہے ہیں،عمران خان کا دھرنا پاکستان کے خلاف ایک گریٹر پلان ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا،اللہ تعالی پاکستان کو محفوظ رکھے۔
ضرور پڑھیں : اسلام آباد میں گُھسنےسے پہلے وارنٹ گرفتاری
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیلاب زدگان کی پرواہ نہیں،عمران خان توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کو چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں، اس سارے عمل کے پیچھے صرف عمران خان کا ہاتھ ہے۔
وزیر قانون نے کہا ہے کہ انشاللہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل میچ جیتے گی،مجھے امید ہے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے، دونوں میچز میں پاکستان کے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں گے۔