مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مستعفی ہونے کا اعلان

Nov 08, 2022 | 17:02:PM

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹرشپ سے استعفیٰ دے دیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ کل اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ آج پارٹی کے ایک سینیئر رہنما سے ملاقات ہوئی،انہوں نے مجھے بتایا کہ پارٹی قیادت میری موجودہ سیاسی پوزیشن سے مطمئن نہیں،پارٹی چاہتی ہے میں مستعفی ہوجاؤں،میں بخوشی مستعفی ہورہا ہوں۔

ٗضرور پڑھیں : عمران خان کا دھرنا پاکستان کے خلاف گریٹر پلان
بطور سیاسی کارکن میں نے ہمیشہ عوامی مفاد کا معاملہ اٹھایا،سندھ سے سینیٹ کی سیٹ دیئے جانے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں،اختلافات سے قطع نظر، سینیٹ میں نمائندگی کا سفر اچھا رہا،پارٹی کے لئے میری نیک خواہشات ہیں،کل اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ کو پیش کردوں گا۔

مزیدخبریں