اقبال ڈے پرشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت پاکستان نے 9 نومبر کو اقبال ڈے پرشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
9 نومبر کو شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری دیا ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال ڈے پر سندھ سرکار نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ سرکاری نیم سرکاری ادارے اور ترقیاتی اتھارٹیز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے بھی یوم اقبال کے سلسلہ میں کل عدالتی تعطیل کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ یوماقبال کے سلسلہ میں کل لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گیں تاہم سپریم کورٹ میں کل تعطیل نہیں ہوگی اور کل سپریم کورٹ میں معمول کے مطابق کی سماعتیں ہونگی۔
آزادکشمیر حکومت نے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے۔ آزادجموں وکشمیر میں کل 09 نومبر2022 کو عام تعطیل ہو گی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستانے 9 نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر بند رہیں گے تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی اقبال ڈے پر بندرکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔