(24نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ساری زندگی اپنے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھا، میری پوری جدوجہد اس خواب کو اپنی قوم کیلئے حقیقت بنانے کیلئے رہی ہے۔
عمران خان کا اپنے اوپر حملےکی ایف آئی آر پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر میرے وکیل اپنا موقف دیں گے، آج قوم بیدار، سمجھدار اور اکٹھی ہے ،انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری کے میرے پیغام کی حمایت سب نے کی، جب ہم اپنے مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ میری جدوجہد کو نہیں روک سکتا، ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں،پاکستان کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کیلئے کھلے ہیں،جمہوری قوتوں کو انصاف، قانون کی حکمرانی اور غیر ملکی غلامی سے آزادی کے لیے ہماری جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں،حقیقی آزادی ہی ہمارا اور قوم کا اولین مقصد ہے۔