نیپرا نے ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

Nov 08, 2022 | 18:42:PM

(24نیوز) نیپرا نے ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ 
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 26 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ۔ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف نومبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں