الیکشن کروانے کیلئے  حالات سازگار نہیں، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Nov 08, 2022 | 18:46:PM

(24نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

  مراسلہ کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی تاریخ آگے کی جائے موجودہ صورتحال میں الیکشن کیلئے سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی،اسلام آباد میں الیکشن کروانے کیلئے  حالات سازگار نہیں ہیں،وزارت داخلہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔

مزیدخبریں