سرکاری ملازمین کا دھرنا، سپریم کورٹ جانے کی کوشش،پولیس کی بد انتظامی پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر سرکاری ملازمین کا دھرنا جاری،سرکاری ملازمین کی جانب سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش،پولیس نے سرکاری ملازمین کی سپریم کورٹ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس کے مطابق سپریم کورٹ جانے کی کوشش ہر صورت ناکام بنائی جائے گی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پیدل شاہراہ دستور سے گزر،پولیس کی بد انتظامی پر اظہارِ برہمی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برہمی کے بعد پولیس کا آپریشن،شاہراہ دستور پر کھڑی گاڑیاں ہٹا دی گئیں۔