اسٹیلشمنٹ ڈویڑن نے سی سی پی او لاہو رکو ایک اور خط لکھ دیا 

Nov 08, 2022 | 19:37:PM
اسٹیلشمنٹ ڈویڑن نے سی سی پی او لاہو رکو ایک اور خط لکھ دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسٹیلشمنٹ ڈویڑن نے سی سی پی او لاہو رکو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ میں غلام محمود ڈوگر کو فی الفور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں اس سے قبل جاری کیے گئے مراسلوں کا بھی ذکر کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف ملازمت سے برطرفی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آخری بار غلام محمود ڈوگر کو خط لکھ کر پنجاب سے واپس اسلام آباد رپورٹ کرنے کا مراسلہ لکھا ہے۔ آخری مراسلہ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں غلام محمود ڈوگر کے خلاف ریمول فرام سروس پروسیس شروع کیا جائے گا۔  وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف ملازمت سے برطرفی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ, وفاقی حکومت نے آخری بار غلام محمود ڈوگر کو خط لکھ کر پنجاب سے واپس اسلام آباد رپورٹ کرنے کا مراسلہ لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق آخری مراسلہ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں غلام محمود ڈوگر کے خلاف ریمول فرام سروس پروسیس شروع کیا جائے گا۔