(24نیوز) پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گرو نانک دیوجی کے جنم دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی اور دس گرووں میں سے پہلے گرو نانک دیو جی کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ننکانہ صاحب میں دنیا بھر سے جمع ہونے والے زائرین گرو نانک کے امن اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو سکھ برادری کے مقدس مقامات کے نگہبان ہونے پر فخر ہے اور حکومت پاکستان اور عوام سکھ برادری کو ان کی یاترا کے سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین اپنے تمام شہریوں کو بلا تفریق مساوی حیثیت اور مواقع فراہم کرتا ہے اور پاکستام میں ہر کسی کو بلا خوف و خطر اپنی مذہبی اور روحانی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گرو نانک دیوجی کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد
Nov 08, 2022 | 20:34:PM