شادی کے 8 سال بعد شوبز کی مشہور جوڑی کے راستے جدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے شادی کے 8 سال بعد راستے الگ کرلئے ہیں۔ مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا۔ کافی عرصہ تک سوچ بچار کرتے رہے کہ شاید حالات نارمل ہو جائیں لیکن ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مدیحہ رضوی ماضی کی مقبول اداکارہ دیبا بیگم کی بیٹی جبکہ حسن نعمان اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں۔دونوں نے لاہور میں دھوم دھام سے لو میرج کی تھی جس میں سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔