(24 نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، حکمنامہ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر تاحال درج نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا،آئی جی پنجاب قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے رپورٹ دیں،عمران خان کے وکیل نے تفصیلی جواب کے لئےمہلت طلب کی،عمران خان کو تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے مزید چند روز دیئے جاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات ہیں، موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینا غیر متعلقہ ہے۔