وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مصر میں اہم ملاقاتیں

Nov 08, 2022 | 21:36:PM

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیوری کے درمیان مصر میں ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیوری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے بھی ملاقات کی ۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے موثر اور مثبت کردار کو سراہا۔ 
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مصرمیں اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر آخم شٹائنرسے بھی ملاقات کیاور ان کو پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی امداد پر اظہار تشکربھی کیا۔ 

ضرور پڑھیں :سرکاری ملازمین کا دھرنا، سپریم کورٹ جانے کی کوشش،پولیس کی بد انتظامی پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فرانسیسی وزیرخارجہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی برادری کی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزیدخبریں