سیلاب متاثرین کی امداد پہ ناروے حکومت کے مشکور ہیں ,شہباز شریف

Nov 08, 2022 | 22:03:PM

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی نارویجن ہم منصب جونس گاہر سے ملاقات،ملاقات کاپ 27 کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،دونوں رہنماؤں کی باہمی تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ناروے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ناروے اور پاکستان کو تجارت، توانائی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نے ناروے کی ٹیک اور ٹیلی کام کمپنیز کی پاکستان کے سروس سیکٹر میں خدمات کو سراہا،سیلاب متاثرین کی امداد پر ناروے حکومت کے مشکور ہیں،ناروے اور پاکستان مل کر موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے نمٹ سکتے ہیں،بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلف ورزیاں کر رہا ہے،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق، یو این قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں،وزیر اعظم نے ناروے کے وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں