(24نیوز) پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جاری سرکاری ملازمین کا احتجاجی دھرنا ختم ہوگیا ہے۔ چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے رحمان باجوہ نے مذاکرات کامیاب ہونے اعلان کرتے ہوئے دھرنا 2 دن کیلئے مو¿خر کر دیا ہے اور تمام تنظیموں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ دھرنا دو دن کیلئے موخر کیا جائے اور جمعرات کو وفاقی وزراءکے ساتھ بات چیت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا نوٹس آرہاہے اور نوٹس کا انتظار کررہے ہیں اسی لئے دھرنا مو¿خر کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے سے بڑھ کر آج لڑائی لڑی ہے، کل کی تعطیل اور موسم کی وجہ سے دھرنے کو عارضی مو¿خر کررہے ہیں اور اگر پرسوں اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے تو دھرنا دینگے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جاری سرکاری ملازمین کا احتجاجی دھرنا ختم ہوگیا
Nov 08, 2022 | 22:05:PM