(24نیوز) آئی جی پنجاب پولیس کی تقرری کا معاملہ،نئے آئی جی کے تقرر کیلئے پنجاب حکومت کا ارسال کردہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہو گیا۔
پینل میں پولیس سروس آف پاکستان کے 3 افسران کے نام تجویز،وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد افسروں کا پینل وفاق کو بھیجا گیا ہے،ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد اور عامر ذوالفقار کے نام افسروں کے پینل میں تجویز،
معطل سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا نام بھی پینل میں شامل ہے، پنجاب حکومت کادرخواست میں موقف تھا کہ تینوں میں سے کسی ایک افسر کو آئی جی مقرر کیا جائے۔