بیرونِ ملک ادائیگی کیلئے زر مبادلہ کی حد کم،اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیٹ بینک نے فضائی سفر، اور ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بیرونِ ملک ادائیگی کیلئے زر مبادلہ کی حد کو کم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سفری مقاصد کیلئے غیر ملکی نقد کرنسی لے جانے کی موجودہ حد پر نظر ثانی کرکے مزید معقول بنانے کی ہدایت کی،نظر ثانی شدہ حد کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے (بالغ) افراد اب پاکستان سے 5,000امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی فی دورہ لے جا سکتے ہیں،اس سے پہلے پاکستانی افراد فی دورہ10,000 ڈالر ساتھ لجایا کرتے تھے جبکہ 18 سال سے کم عمر (نابالغ) افراد کو فی دورہ 2,500 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی۔
مزید برآں بالغ افراد کیلئے غیر ملکی کر نسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30,000 امریکی ڈالر ہو گئی،نابالغ مسافر سالانہ 15,000 امریکی ڈالر تک بیرون ملک لے جا سکے گا۔