(زین مدنی)وزیراعظم شہبازشریف دورہ مصر مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ،وزیراعظم شہبازشریف کو مصر اور پاکستان کے سفارتی حکام نے رخصت کیا۔
دورہ مصر کے دوران وزیراعظم نے کوپ27سمٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا،شہبازشریف نے کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات میں شرکت کی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔