(24نیوز) سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں237 فیصد تک اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوئی نادرن نے گیس قیمت میں 1294 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی جبکہ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت 1840 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی درخواست دے دی ۔ سوئی سدرن کا گیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر14 نومبر کو سماعت کرے گا جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر اوگرا سماعت21نومبر کو ہوگی.