بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طرہ امتیاز ہوتی ہے، جنرل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ بہترین نشانہ بازی ایک فوجی کا طرہ امتیاز ہوتی ہے۔ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں رہنا چاہیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہلم میں 43 ویں شوٹنگ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر گیسٹ آف آنر تھے۔
تقریب میں آرمی چیف اور ایئر چیف نے فاتح اور رنر اپ رہنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں۔ ایونٹ میں فورسز کے 2 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے: کل وادی تیراہ میں دہشتگروں کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء آبائی علاقوں میں سپردِ خاک
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلے جیت لیے جبکہ پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی آرمی نشانہ باز یونٹ کے نائیک وسیم کو دی گئی۔ پاک فوج نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج بھی جیت لیا۔ جبکہ پیرا فائرنگ میچز میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پہلا انعام حاصل کیا۔
شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی تھرٹی فرنٹیئر کور رجمنٹ کے لانس نائیک بنارس نے جیتا، بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی میڈیم رجمنٹ آرٹلر نائیک شیرافضل کے نام رہی۔
قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن نے تقریب میں آمد پر استقبال کیا۔