(ویب ڈیسک)چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں بڑی کمی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 140 یوآن(تقریبا 19.51 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 135 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی،ملک میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریق کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک دن میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے، خام تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ او سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا، سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا ہے ،نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنرز کی خام تیل کی طلب میں کمی کو محدود کرسکتی ہیں، مارکیٹ کی نظریں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی معیشت کے حوالے سے خدشاد پر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا بھتیجا مارا گیا