روپے کی قدر مزید کم ،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)روپے کی قدر مزید کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 286.39 روپے سے بڑھ کر 286.50 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 71 پیسے مہنگا ہواتھا،ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 121پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 53857کی سطح پرپہنچ گیا۔