چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب جمع

Nov 08, 2023 | 10:58:AM

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی فون پر بیٹوں سے بات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا یا جس کے مطابق 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ واٹس ایپ پر بیرونِ ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں، عدالت محکمۂ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے،عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق جیل پی سی او پر فیملی اور وکلاء سے قیدیوں کی بات کرائی جاتی ہے، آئی جی جیل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا تھا جس میں بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھماکہ ہو گیا،کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں