میری جان کو خطرہ ہے, پولیس میرا کیس بگاڑنا چاہتی ہے: اُم رُباب چانڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ام رباب چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور پولیس میرا کیس بگاڑنا چاہتی ہے۔
دادو سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل اور کارکن اُم رُباب چانڈیو نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں, پولیس افسران کے خلاف قانونی کروائی کریں, میری جان کو خطرہ ہے اور پولیس میرا کیس بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ دہشتگردی واقعات میں کون ملوث؟ وزیراعظم نے اہم بیان جاری کر دیا
ام رباب چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے مجھے حراساں کیا جارہا ہے, مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے, یقین ہوگیا ہے کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اس سازش میں ملے ہوئے ہیں۔
میری جان کو خطرہ ہے ! پولیس بھی ملی ہوئی ہے , یقین ہورہا ہے کے ڈی آء جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے جان بوجھ کر یہ منصوبہ بنایا ہے ! ام رباب کی پکار #UmeRubabchandio #سندھ_کی_بیٹی #سرداری_نظام_نامنظور pic.twitter.com/swGDtGJOEy
— Ume Rubab (@UmeRubabchandio) November 8, 2023
واضح رہے کہ ام رباب چانڈیو نے اکیلے ہی سندھ کے سرداروں کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہیں ہیں، ان کے خاندان کے 3 افراد کا قتل ہوا تھا جس میں ان کے باپ، دادا اور چچا شامل ہیں۔