آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ، جس نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے ۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ڈھائی سال تک نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر براجمان رہنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے یہ پوزیشن چھین لی گئی ہے اور نمبر ون پوزیشن چھیننے والا کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی بلے باز شبمن گل ہیں ۔
گزشتہ روز کی بہترین پرفارمنس کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے آل راونڈرز کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اڑھائی سال تک ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہے جو کہ اب محض 6 پوائنٹس کے فرق سے شبمن گل نے چھین لی ہے ، بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور شبمن گل 830 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔
بیٹنگ کے شعبے میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک ، چوتھے پر ویرات کوہلی، پانچویں پر ڈیوڈ وانر، چھٹے پر روہت شرما، ساتویں پر راسی وان ڈیر ڈوسن ، آٹھویں پر آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ، نویں پر ہنرچ کلاس اور دسویں نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان موجود ہیں ۔ فخر زمان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں تاہم امام الحق کی تنزلی ہوئی ہے اور ان سے 12 ویں پوزیشن افغانستان کے سینچری کرنے والے ابراہیم زردان نے چھینتے ہوئے انہیں 13 ویں نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔
باولنگ کے شعبے میں بھارتی باولر محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، کیشو مہاراج دوسری ، ایڈم زیمپا تیسری ، کلدیپ یادیو چوتھی ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں، جوش ہیزل وڈ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جسپریت بمراہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹرینٹ بولٹ ترقی کرتے ہوئے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بھارت کے محمد شامی نے 10 پوزیشن سنبھال لی ہے ۔
آل راونڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 327 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں تاہم گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ڈبل سینچری بنانے والے گلین میکسویل نے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی اور 4 درجے ترقی کرنے کے بعد 6 چھٹی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈکپ : نیدر لینڈز کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری