واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو پسند نہیں آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وقت کی تبدیلی اور صارفین کی ڈیمانڈ پر میٹا فیس بیک،واٹس ایپ اور انسٹا گرام میں تبدیلی کرتا رہتا ہے،حال ہی میں واٹس ایپ پر ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی ۔
کمپنی کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اشتہارات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھکارٹ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات بتائی۔ واٹس ایپ کے مختلف حصوں میں اشتہارات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ضرورپڑھیں:صارفین کیلئے بری خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹس اور چینلز جیسے فیچرز میں اشتہارات نظر آسکتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسا کب تک ممکن ہوگا۔ ان باکس یا میسجنگ فیچرز میں اشتہارات کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ چینلز چلانے والے افراد اپنے فالوورز سے ماہانہ فیس لے سکتے ہیں اور اپنے چینلز کے اندر اشتہارات بھی دکھا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں کئی برسوں اشتہارات کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔2018 میں کمپنی نے عندیہ دیا تھا کہ اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات کا اضافہ کیا جا سکتا تھا۔مگر 2020 میں اس منصوبے کو التوا میں ڈال دیا گیا تھا کیونکہ کمپنی کو ڈر تھا کہ پرائیویسی کو ترجیح دینے والے صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔مگر اب 3 سال بعد واٹس ایپ کے سربراہ کی جانب سے ایک بار پھر میسجنگ ایپ میں اشتہارات کو شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔