عوامی فلاح کا مشن، محسن نقوی سروسز ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در نایاب ) غریب عوام کا درد دل رکھنے والے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پنجاب بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ، اسی سلسلے میں انہوں نے آج سروسز ہسپتال کادورہ کیا ۔
سید محسن رضا نقوی نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا،ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجے بارے استفسار بھی کیا، سروسز ہسپتال کی مین بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی ہر فلور پر گئے، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیر اعلی محسن نقوی بیڈز اور دیگر اشیاء اوپن ایریا میں رکھنے پر ہسپتال عملے برہم ہو گئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو اشیاء مناسب جگہ پر رکھنے کا حکم دیا، تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تہہ خانے اور پارکنگ میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا،
محسن نقوی نے ایم ایس سروسز ہسپتال سے پوچھا کہ کیا آپ نے اس تہہ خانے کا کبھی دورہ کیا ہے ؟ اگر آپ نے یہاں کا دورہ کیا ہوتا تو صفائی کی ایسی ابتر صورتحال نہ ہوتی، وزیر اعلی محسن نقوی کا تہہ خانے اور پارکنگ میں فوری صفائی کا حکم ایم ایس اور پرنسپل کو ہسپتال کے باقاعدگی سے دورے کی ہدایت ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت اور سپیشل سیکرٹری صحت بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟