جمعہ کو عدالتیں بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

Nov 08, 2023 | 16:40:PM

(ملک اشرف) سموگ   کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور لاہور کی مقامی عدالتیں 10 نومبر کو بند رہیں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری۔

سموگ کے باعث  ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ، لاہور کی سول اور سیشن عدالتوں میں دس نومبر جمعہ  کو مقامی تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق 10 نومبر بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ سمیت لاہور میں عدالتی  تعطیل ہوگی ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارروال کی سیشن و سول عدالتیں بھی  بند رہیں گی۔

مزیدخبریں